اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ ازبکستان معاشی اورسکیورٹی کے اعتبار سے نہایت اہم ہے، کراچی سے تاشقند تک ٹرین اور ٹرک سروس اس خطے کو ایک لڑی میں پرو دے گی۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب سے کچھ دیر بعد وزیر اعظم ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ازبکستان روانہ ہو رہے ہیں۔ یہ دورہ معاشی اور سکیورٹی اعتبار سے بہت اہم ہے۔
پاکستان افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن کوششش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اعتبار سے کراچی سے تاشقند تک ٹرین اور ٹرک سروس اس خطے کو ایک لڑی میں پرو دے گی