وزیراعظم کا صبح سویرے چین کے دورہ کے حوالے سے اجلاس، مختلف وزارتوں کی تیاری کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا ٹویٹ

150

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وزیراعظم نے صبح 7 بجے چین کے دورہ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں اس اہم دورے کے حوالے سے مختلف وزارتوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔