وزیراعظم کا ضلع بنوں ، ملی خیل میں دہشتگرد حملے میں جوانوں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار،قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، شہباز شریف

100
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں سکیورٹی فورسز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے،عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے فتنہ الخوارج کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ نےضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں سکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو جہنم واصل کیا اور اس عمل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں چیک پوسٹ پر خوارجیو ں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں صوبیدارعمران احمد فاروقی شہید،حوالدار محمد جاوید اقبال شہید،نائیک طہماس شہید ،نائیک باسط فرید شہید،سپاہی صفدرعلی شہید ،سپاہی اسد بشیرشہید،سپاہی اعجاز حسین شہید،سپاہی عاطف خان شہید،سپاہی امان اللہ شہید،سپاہی شاہ زمان شہید ،سپاہی حسیب اللہ شہید اورعثمان اللہ شہیدشامل ہیں۔