وزیراعظم کا مشن پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے،خرم دستگیر خان

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا مشن پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے، انشاءاﷲ بہت جلد سوات میں تمباکو ریسرچ سنٹر قائم کر دیا جائے گا جبکہ باجوڑ اور دیر میں تمباکو کی کاشت بھی شروع ہو جائے گی، تمباکو پر تحقیق کرنے والے …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا مشن پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے، انشاءاﷲ بہت جلد سوات میں تمباکو ریسرچ سنٹر قائم کر دیا جائے گا جبکہ باجوڑ اور دیر میں تمباکو کی کاشت بھی شروع ہو جائے گی، تمباکو پر تحقیق کرنے والے طلباءو طالبات کیلئے سالانہ ایک لاکھ روپے گرانٹ بھی دی جائے گی، تحقیق کیلئے مغربی دنیا کے مزید محتاج نہیںہوں گے، پاکستان کی مٹی جس طرح زرخیز ہے اسی طرح پاکستان میں زرخیز ذہنوں کے لاکھوں افراد موجود ہیں جن کی کاوشوں سے نہ صرف معیشت مستحکم ہو گی بلکہ عوام بھی ان کی تحقیق سے مستفید ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ پشاور کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ اکرام غنی بھی موجود تھے۔

Leave a Reply