وزیراعظم کا چین کے علاقے شی ژانگ میں زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر چین کے صدراور عوام کے ساتھ اظہار افسوس

193
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ٹیلی فونک رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے علاقے شی ژانگ میں تباہ کن زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر چین کے صدرشی جن پنگ اور چینی عوام کے ساتھ یکجہتی ،دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اس سانحہ پر پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے۔ انہوں نے سانحہ کے متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اس دکھ اور مشکل کی گھڑی میں چین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔