اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے یوم شہداۓ ءکشمیر کے موقع پر 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج کی طرف سے پرامن مظاہرین پر فائرنگ میں شہیدہونے والے 22 شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارت کے غیر قانونی تسلط اور ظلم کیخلاف کشمیری عوام کی جدوجہد ، مزاحمت اور قربانیوں کی تاریخ سے عبارت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کے مزاحمت کے جذبے کو شکست نہیں دی جاسکتی، وہ بھارت کے جبر اور غیر قانونی تسلط کے خلاف صف آراء ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت ملنے تک کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا