اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر بھی زبردست پذیرائی ہو رہی ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ٹائیگر فورس سے متعلق آرٹیکل میں لکھا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان نے سب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا, قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنائی گئی ہے، فورس میں لاکھوں نوجوان رضا کارانہ طور پر شامل …
وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر بھی زبردست پذیرائی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر بھی زبردست پذیرائی ہو رہی ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ٹائیگر فورس سے متعلق آرٹیکل میں لکھا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان نے سب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا, قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنائی گئی ہے، فورس میں لاکھوں نوجوان رضا کارانہ طور پر شامل ہوئے۔ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے, سول رضا کاروں پر مشتمل فورس غریبوں تک مدد پہنچاہے گی۔ ٹائیگرگر فورس پولیس اور ضلعی انتظامیہ سمیت ہیلتھ پروفیشنلز کی بھی مدد کر رہی ہے۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ رضا کار سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیساتھ غریبوں تک کیش رقم کی فراہمی میں بھی تعاون کریں گے,وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ ان کی توقع سے زائد نوجوانوں نے خود کو رجسٹر کیا, چند دنوں میں ملک بھر سے 10 لاکھ نوجوان رضا کار فورس کا حصہ بنے۔4 لاکھ طلبائ,50 ہزار انجینئرز, 45 ہزار اساتذہ بھی ٹائیگر فورس میں شامل ہوئے, نوجوان رضا کاروں سے ہسپتالوں,مساجد اور مارکیٹس میں خدمات لی جائیں گی۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ میں 35 ہزار نوجوانوں نے بلائے جانے پر ذمہ داریاں سر انجام دیں, نوجوانوں کا کہنا ہے ملکی خدمت ان کا خواب تھا جو اب پورا ہو رہا ہے۔







