اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو متاثرین کی مدد کے لیے بلوچستان حکومت کو ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کی گئی۔
وزیراعظم نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی