وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہید ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز عبدالقدوس کو خراج عقیدت

92

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے شہید ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز عبدالقدوس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ کابینہ نے شہید عبدالقدوس کی فرض شناسی اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔