فرانس نے 486 قیمتی اور تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قیمیتی اور تاریخی نوادرات کی بازیابی اور حوالگی سے پاکستان اور فرانس کے درمیان تعاون کے رشتے مزید مستحکم ہونگے۔منگل کو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس نے پاکستان سے سمگل کئے گئے 486 قیمتی اور تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔ دوسری اور تیسری صدی قبل مسیح کے دور سے …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قیمیتی اور تاریخی نوادرات کی بازیابی اور حوالگی سے پاکستان اور فرانس کے درمیان تعاون کے رشتے مزید مستحکم ہونگے۔منگل کو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس نے پاکستان سے سمگل کئے گئے 486 قیمتی اور تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔ دوسری اور تیسری صدی قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھنے والے بعض 512قیمتی اور تاریخی نوادرات پاکستان سے چوری کر کے فرانس سمگل کئے گئے تھے،جسے فرانسیسی کسٹم حکام نے 2006-07کے دوران پیرس ایئر پورٹ پر اپنے قبضہ میں لیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھرپور سفارتی کاوشوں،نوادارت کی تصدیق اور قانونی و انتظامی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد فرانس کی حکومت نے 486 قیمتی نوادرات 2جولائی کو ایک تقریب کے دوران پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کئے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی درخواست پر تاریخی نوادرات کی واپسی پر فرانس حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان سے چوری شدہ اور سمگل کئے گئے قیمتی نوادرات کی واپسی کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی سفارتکاروں کو معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھانے کی خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔پاکستان قدیم تہذیبوں کا گہوارہ ہے جس میں گندھارا،انڈس،مہر گڑھ تہذیبیں شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کسٹمز روڈولف گینٹز نے قیمتی اور تاریخی نوادرات سفارتخانے میں پاکستانی حکام کے حوالے کیں۔اس موقع پر متعلقہ وزارتوں کے حکام اور فرنچ کلچرل و آرکیالوجیکل اداروں اور میوزیم و میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply