اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی سماجی تحفظ و تخیفِ غربت کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے آل پاکستان ویمن چیمبرز کی صدور نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں معاشی سرگرمیوں سے متعلق کاروباری خواتین کو درپیش اہم چیلنجوں اور مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے احساس پروگرام کے تحت جو …
وزیراعظم کی سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے آل پاکستان ویمن چیمبرز کی صدور کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی سماجی تحفظ و تخیفِ غربت کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے آل پاکستان ویمن چیمبرز کی صدور نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں معاشی سرگرمیوں سے متعلق کاروباری خواتین کو درپیش اہم چیلنجوں اور مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے احساس پروگرام کے تحت جو حکومت کا کثیر الجہتی انسداد غربت پروگرام ہے، خواتین چیمبرز کو حمایت فراہم کرنے کی مختلف آپشنز پر بھی غور کیا۔ راولپنڈی میں تین روزہ تیسرے آل پاکستان ویمن چیمبرز صدور ”اے پی ڈبلیو سی پی“ سمٹ کے افتتاح کے موقع پر پورے پاکستان میں 11 ویمن چیمبرز سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنما ڈاکٹر نشتر کے ساتھ بات چیت کےلئے ایک میز پر جمع ہوئیں۔ صدر اور چیمبرز کے ممبران نے چیمبرز کے سیکرٹریٹ کو چلانے کےلئے ادارہ جاتی حمایت کی ضرورت کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ ڈاکٹر نشتر نے انہیں یقین دلایا کہ اعلیٰ سطح تک حماےت کے ہر ممکنہ پہلو پر غور کیا جائے گا۔ خواتین چیمبرزکو احساس کی نئی”مالی شمولیت کی پالیسی“ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر ثانیہ نے انہیں یقین دلایا کہ ویمن چیمبرز کے ممبروں کےلئے بریفنگ کا انتظام کیا جائے گا تاکہ وہ احساس کی ونڈو کے ذریعے کریڈٹ تک رسائی حاصل کرنے کے طریقوں سے متعلق بہتر آگاہی حاصل کر سکیں۔ اس کے علاوہ خواتین کے وفد نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعہ امداد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ڈاکٹر نشتر نے انہیں یقین دلایا کہ اس سے متعلق مزید ضروری اقدامات کےلئے وزارت تجارت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر نشتر نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ملک کی حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے اور اپنی معیشت کو ترقی دینے کیلئے پاکستان میں ایسی بہت سی خواتین کی ضرورت ہے جن میں سیکھنے، کمانے اوراپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی بہتری کےلئے بروئے کار لانے کا جذبہ موجود ہو، اسی وژن کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے احساس کے تحت قومی غربت گریجویشن انیشی ایٹو اور انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے جن میں خواتین اور لڑکیوں کےلئے 50 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ کاروباری خواتین رہنماو¿ں نے ڈاکٹر نشتر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں ایک میز پر مدعو کیا اور ویمن چیمبرز کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیااور انہےں اپنے مسائل ومعاملات پر اظہار خیال کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا۔ انہوں نے احساس پروگرام کی اوپن پالیسی کوبھی سراہا۔








