- Advertisement -
اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے اور مہمند میں 2 خارجیوں کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےسیکورٹی آپریشن میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے اور ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591695
- Advertisement -