اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق جو پولیو کے عالمی فورم میں شرکت کرنے کیلئے امریکہ کے دورے پر ہےں، نے اٹلانٹا میں مائیکرو سافٹ کے بانی اور بل ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دنیا کو پولیو سے پاک کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سنیٹر عائشہ رضا …
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق کی اٹلانٹا میں بل ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق جو پولیو کے عالمی فورم میں شرکت کرنے کیلئے امریکہ کے دورے پر ہےں، نے اٹلانٹا میں مائیکرو سافٹ کے بانی اور بل ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دنیا کو پولیو سے پاک کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سنیٹر عائشہ رضا فاروق نے حکومتوں اور اداروں کی طرف سے پاکستان کو پولیو کے خاتمہ کیلئے 1.2 بلین ڈالر فراہم کرنے کے عزم پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے دنیا کے مختلف ممالک میں اس مرض کے خلاف مہم کو تقویت حاصل ہو گی۔ انہوں نے دنیا میں پولیو کے خاتمہ کے نیک مقصد کیلئے اور کرہ ارض سے پولیو کو پاک کرنے کی کوششوں میں مدد کرنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین پےش کیا۔ سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے بل گیٹس کو بتاےا کہ پاکستان میں اعلیٰ ترین قیادت کی دلچسپی اور عزم کی وجہ سے یہ مرض خاتمہ کے قریب ہے، ہم 306 کیسز سے کم کرکے پولیو کو 2 کیسز پر لے آئے ہےں تاہم ہماری منزل صفر کیس ہے اور اس کیلئے اسی عزم سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔








