وزیراعظم کی مدبرانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی طورپر ترقی کی راہ پر گامزن ہے،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

104
Sardar Muhammad Yousuf

ایبٹ آباد۔ 01 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدشہباز شریف کی مدبرانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی طور پرترقی کی راہ پر گامزن ہے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہےہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نے ہفتہ کے روز ایبٹ آباد کے علاقے قلندر آباد اور مانسہرہ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ عوام کیلئے میگا پراجیکٹس شروع کئے گئے،

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت کے دوران ہزارہ ڈویژن اور مانسہرہ کے ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکائے گئے مگر مسلم لیگ ن نے یہاں کے عوام کو ہزارہ موٹر وے جیسے منصوبے تحفے میں دیئے،وزیراعظم کی کاوشوں سے مانسہرہ سٹی کے عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو گیا ہے۔