وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس

103

سیالکوٹ ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اینڈ سنز کے کالے دھن اور منی لانڈرنگ کے مزید شواہد سامنے آئے ہیں، زلزلہ متاثرین کے لئے برطانوی امداد پر بھی شریف خاندان نے ہاتھ صاف کیے، شریف خاندان نے پاکستان کی عزت کو دنیا بھر میں بدنام کر دیا، دولت کے لالچ میں سرکاری عہدوں کا استعمال کیا،ڈیلی میل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں،2003ءمیں شریف خاندان کے ڈیڑھ لاکھ پاﺅنڈ سے بڑھ کر 2018ءمیں 20کروڑ پاﺅنڈ تک پہنچ گئے،ان کا ایجنڈا عوام کی فلاح و بہبود کا نہیں بلکہ اپنی جائیدادوں کا تحفظ ہے، قوم جن کو رہبر سمجھتی رہی وہ رہزن ثابت ہوئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ملک کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کے سبز پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت دلائیں گے، حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، میڈیا کارکنوں کے حقوق کا تحفظ وزیراعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔