‘ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) موجودہ حکومت نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 50 لاکھ مکانات کی تعمیر کے لئے عملی کام شروع کیا، نیا پاکستان ہاﺅسنگ ایند ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2019ءنافذ کیا گیا،کم لاگت والے مکانات کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی جا رہی ہے جس کے لئے بجٹ میں 5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) موجودہ حکومت نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 50 لاکھ مکانات کی تعمیر کے لئے عملی کام شروع کیا، نیا پاکستان ہاﺅسنگ ایند ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2019ءنافذ کیا گیا،کم لاگت والے مکانات کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی جا رہی ہے جس کے لئے بجٹ میں 5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پرکارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔تقریب کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اس منصوبے کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ ملک بھر میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کو پذیرائی مل رہی ہے اور روزانہ دس سے پندرہ ہزار درخواستیں نادرا کے پاس جمع کرائی جا رہی ہیں۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ن ونڈو سہولت کے طور پر قائم کی گئی ہے جبکہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاﺅسنگ اتھارٹی ایک آرڈیننس کے ذریعے قائم کی گئی ہے۔

مزید خبریں