وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

100

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قمرزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے اسامہ قمر کی ٹریفک حادثے میں وفات پر دلی رنج ہوا ہے، ہم سب قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان کے ساتھ اس غم میں شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ والدین اور دیگر اہل خانہ کو یہ بڑا غم برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حادثے میں وفات پانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔