وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ جو بویا ہے وہ کاٹ رہی ہے، چور دروازے سے ریلیف لینے کا وقت چلا گیا ہے، مریم نواز نے چند روز قبل عدالتوں کے خود مختار ہونے کی بات کی، آج وہ عدالتی فیصلوں پر ماتم کرنے کی بجائے …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ جو بویا ہے وہ کاٹ رہی ہے، چور دروازے سے ریلیف لینے کا وقت چلا گیا ہے، مریم نواز نے چند روز قبل عدالتوں کے خود مختار ہونے کی بات کی، آج وہ عدالتی فیصلوں پر ماتم کرنے کی بجائے ان کا احترام کریں، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح سب کے لئے یکساں قانون کا اطلاق کر کے ابتداءکی ہے، یہ نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے، فنکار اپنے فن کے ذریعے دنیا بھر میں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتے ہیں، فنکاروں کے مسائل کے حل کے لئے جامع سپورٹ پالیسی وضع کی جا رہی ہے، فنکاروں کو اعزازیہ، صحت کارڈز اور گھر دیئے جائیں گے جبکہ وزیراعظم کے احساس پروگرام میں بھی ان کو شامل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو لوک ورثہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان شاہیرہ شاہد بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لوک ورثہ میں قیمتی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لئے ترجیحات طے کی ہیں، تہذیب و تمدن، سماجی ثقافت اور مذہبی اقدار کسی بھی معاشرے کا چہرہ اور پہچان ہوتی ہیں اور یہ خوبیاں کسی بھی معاشرے کا دنیا میں احترام اور مقام پیدا کرتی ہیں، پاکستانی قوم عظیم ثقافتی ورثہ کی مالک ہونے کے باعث خوش نصیب ہے۔ ا

Leave a Reply