وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیابریفنگ

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافی کا کام صحافت کرنا ہے اگر صحافی سیاست کرے گا توسیاستدان کیا کرینگے، عرفان صدیقی صحافی نہیں سیاستدان ہیں اور سابقہ حکومت کے مشیر رہے ہیں، چھٹی والے دن انہیں جیل کے دروازے کھول کر نکالنے والے وزیراعظم ہی ہیں۔ منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافی کا کام صحافت کرنا ہے اگر صحافی سیاست کرے گا توسیاستدان کیا کرینگے، عرفان صدیقی صحافی نہیں سیاستدان ہیں اور سابقہ حکومت کے مشیر رہے ہیں، چھٹی والے دن انہیں جیل کے دروازے کھول کر نکالنے والے وزیراعظم ہی ہیں۔ منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کسی صحافی، میڈیا ورکر یا میڈیا سے جڑے ہوئے کسی سٹیک ہولڈر کو ہدف بنا کر اذیت، تکلیف یا نقصان نہیں پہنچانا چاہتی، اگر کوئی وہم کا شکار ہے تو اس کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں ہے۔