وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کی فخرعالم کو یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کاچیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

61

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق حکومت فلمی صنعت کے فروغ کےلئے پرعزم ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے فخرعالم کو یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (یو پی اے) کاچیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فلمیں معاشرتی اقدار اور تمدن کو اجاگرکرنے کا موثر ذریعہ ہیں، امید ہے آپ اس شعبہ کی ترقی اور ملکی تشخص کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کریں گے۔