اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوم دفاع غیور اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا، دنیا کے لئے بھی پیغام ہے کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموں اور کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب پورا …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یوم دفاع کے موقع پر بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوم دفاع غیور اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا، دنیا کے لئے بھی پیغام ہے کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموں اور کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور دفاعی حصار ہے،کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ جمعہ کو یوم دفاع وشہداء پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں جنگ ستمبر کے ان دنوں کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی، سالمیت اور قومی وقار کا بھرپور دفاع کیا، اس دن ہمارے نڈر اور بہادر مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک اور گھناؤنے عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا، ہم اپنے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جرات و شجاعت کی انمول تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کا دن ہے جن کے لہو سے مادر وطن میں آزادی، سلامتی اور اعتماد کی کرن بن کر طلوع ہوتی ہے، ہمارے شہداء قوم کا فخر ہیں جنہوں نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ماربھگایا اور اپنے جذبہ شہادت سے دفاع وطن کی لازوال داستاں رقم کی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ پاکستان کی عسکری تاریخ کا یادگار اور شاندار دن ہے، ہمیں 1965 والے جذبے اور بے مثال اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ یہ دن دفاع وطن کے لیے ہر قسم کے خطرات کے خلاف ہمارے مظبوط عزم کا اعادہ کرتا ہے، ہماری مسلح افواج دشمن کی جانب سے کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور استعداد کار سے پوری طرح لیس ہیں۔








