وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

78

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مظفرآباد، آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے کشمیر کے حق میں اپنی آواز بلند کر کے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعون نے پاکستانی اور انٹرنیشنل میڈیا بالخصوص آرٹسٹ کمیونٹی کا بھی شکریہ کیا کہ انھوں نے اپنی موجودگی سے یہ احساس دلایا کہ پاکستان کا ہر طبقہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا کو پاکستان اور کشمیر میں بسنے والوں کے جذبات و احساسات سے آگاہ کریں گے۔