اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مؤثر اور باوقار انداز سے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کر رہے ہیں، مختلف ممالک کیسربراہان سے ملاقاتوں کا محور تنازعہ کشمیر اور اس کی موجودہ سنگین صورتحال تھی، 80 لاکھ کشمیری مقبوضہ وادی میں محصور ہیں، عمران خان نے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مؤثر اور باوقار انداز سے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کر رہے ہیں، مختلف ممالک کیسربراہان سے ملاقاتوں کا محور تنازعہ کشمیر اور اس کی موجودہ سنگین صورتحال تھی، 80 لاکھ کشمیری مقبوضہ وادی میں محصور ہیں، عمران خان نے دنیا کو باور کرایا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے جس سے امن عالم کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وادی جنت نظیر میں مظلوم عوام پر زندگی تنگ، گلیاں ویران اور کوچہ و بازار سنسان پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو ختم کرانے پر زور دیا،صدر ٹرمپ کا بیان”وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پر اعتماد ہے”اور خطے میں قیام امن کیلئے ایران سے بات کرنے کا مینڈیٹ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور دنیا کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دیگر ممالک کے سربراہان، برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، ترکی کے صدر طیب اردوان، ایران کے صدر حسن روحانی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر اولی میور سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے دنیا پر واضح کیا کہ علاقائی امن و سلامتی کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔







