اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان زلزلہ متاثرین کی تمام ممکنہ معاونت اور بحالی کے لیے پرعزم ہیں، ان کی ہدایت پر زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے گھر گئی، ان کے پیاروں کے غم پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، خیموں اور پانی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ عوام …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان زلزلہ متاثرین کی تمام ممکنہ معاونت اور بحالی کے لیے پرعزم ہیں، ان کی ہدایت پر زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے گھر گئی، ان کے پیاروں کے غم پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، خیموں اور پانی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ عوام میں تقسیم کیں،آزمائش اور غم کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ جمعرات کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریسکیو اور ریلیف کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوگا،اس سلسلے میں افواج پاکستان، این ڈی ایم اے،حکومت پنجاب اور دیگر متعلقہ ادارے آزاد کشمیر حکومت کے شانہ بشانہ بحالی کے کاموں میں دن رات سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین زلزلہ کی بحالی اور نقصانات کے ازالہ کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے،ایسے حالات میں سب سے بڑی قوت قوم کی یکجہتی، ایثار اور جذبہ احساس ہوتا ہے،یقین دلاتے ہیں کے متاثرین کی بحالی تک حکومت اور اس کے ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈکواٹر ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی نشاندہی اور مطالبے پر پورٹیبل ایکس ریز مشینز اور ادویات آج روانہ کی جائیں گی۔







