اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنی آزادی کے لئے پرعزم مظلوموں کا سفیر آج دنیا کے سب سے بڑے ایوان میں کشمیریوں کی پکار بنے گا، عمران خان اقوام متحدہ کو کشمیریوں سے کئے ہوئے ان کے وعدے یاد دلائیں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب سے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنی آزادی کے لئے پرعزم مظلوموں کا سفیر آج دنیا کے سب سے بڑے ایوان میں کشمیریوں کی پکار بنے گا، عمران خان اقوام متحدہ کو کشمیریوں سے کئے ہوئے ان کے وعدے یاد دلائیں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب سے کشمیر کاز نئی قوت سے دنیا کے سامنے آئے گی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو بتایا کہ بھارتی افواج وادی میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، دنیا کو خونریزی روکنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ناروے کے وزیراعظم، انڈونیشیا کے نائب صدر، روسی وزیر خارجہ اور وال سٹریٹ جرنل کے اداراتی بورڈ سے ملاقاتوں میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال، انسانی حقوق کی پامالیوں اور خطے کے امن کو لاحق شدید خطرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو مظلومان کشمیر کا ساتھ دینا ہوگا۔ گزشتہ سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے زیادہ توانا آواز وزیراعظم عمران خان کی ہے جو آج قریہ قریہ نگر نگر سنائی دے رہی ہے۔ وزیراعظم پرزور اور ٹھوس انداز سے کشمیریوں کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں پیش کریںگے، وہ قوم اور کشمیریوں کی خواہشات اور جذبات کو عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔







