وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

77

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب! قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کو بچانے کیلئے اسلام اور قانون کی مخالف سمت نہ کھڑے ہوں، عمران خان کے خلاف سڑک پر نکلنے کا مطلب کرپشن کو لائسنس دینے کے مترادف ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا سیاست مدارس کے معصوم بچوں کے سر پر نہ کریں، مدارس کے معصوم بچوں کو سیاسی مفاد کے لیے انسانی شیلڈ بنانا کوئی جمہوریت نہیں۔