لاہور۔3 اکتوبر(اے پی پی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعلی پنجاب سردار عثما ن بزدارنے یہاں گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی اور صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر ہونے والے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صدر مملکت کو چونیاں میں 4 بچوں کو قتل کرنے کے کیس میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور آئندہ …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدارکی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔3 اکتوبر(اے پی پی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعلی پنجاب سردار عثما ن بزدارنے یہاں گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی اور صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر ہونے والے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صدر مملکت کو چونیاں میں 4 بچوں کو قتل کرنے کے کیس میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات اور پنجاب میں روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے پروگرام ”نیا پاکستان منزلیں آسان“ کے اہم خد و خال سے بھی صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں۔








