گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور مستحق اور نادار افراد کی فلاح و بہبود اور معاونت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اتوار کو گورنر ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان بیت المال مستحق، یتیم، بیواؤں اور ضرورت مند افراد کی معاونت میں …
مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی

مزید خبریں
کراچی۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور مستحق اور نادار افراد کی فلاح و بہبود اور معاونت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اتوار کو گورنر ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان بیت المال مستحق، یتیم، بیواؤں اور ضرورت مند افراد کی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کو طبی، تعلیمی اور مالی معاونت کی فراہمی قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، علاج اور مالی معاونت کے پروگرامز سے زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو فائدہ پہنچایا جائے۔گورنر سندھ اور مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کے درمیان باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔اس موقع پر ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ انفرادی مالی معاونت پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سویٹ ہومز پروگرام کے ذریعے یتیم بچوں کی کفالت اور بہتر مستقبل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین بااختیاری مراکز کے ذریعے مستحق خواتین کو ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔







