وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برٹش ایئر ویز کی پروازوں کی بحالی کے بعد شاہی جوڑے کی آمد نئے، روشن اور پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے، یہ دورہ پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دنیا بھر میں ملک کے حقیقی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا۔پاکستان سیاحوں کیلئے حسین …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برٹش ایئر ویز کی پروازوں کی بحالی کے بعد شاہی جوڑے کی آمد نئے، روشن اور پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے، یہ دورہ پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دنیا بھر میں ملک کے حقیقی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا۔پاکستان سیاحوں کیلئے حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ منگل کوڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین اور قدیم تہذیب کا مسکن ہے، یہاں کے تاریخی مقامات اور شمالی علاقہ جات کی مسحورکن خوبصورتی سرزمین پاکستان کو منفرد بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام شاہی مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔