اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا، سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہیں، پاکستان اورچین کے مشترکہ پاور پلانٹ کا افتتاح نہایت خوش آئند ہے۔ منگل کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا، سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہیں، پاکستان اورچین کے مشترکہ پاور پلانٹ کا افتتاح نہایت خوش آئند ہے۔ منگل کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت کے شفافیت اور بدعنوانی کے خلاف عزم کے پیش نظر بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان وفاق پاکستان کے دو خوبصورت گلدستے ہیں، وزیر اعظم عمران خان سندھ اور بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے اور وہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ صوبہ جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہوگا۔









