اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب اگلے سال نئے انتخابات کی بات کرکے آپ نے بی بی شہید کے فلسفے، جمہوری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے، کی نفی کر دی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آپ …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب اگلے سال نئے انتخابات کی بات کرکے آپ نے بی بی شہید کے فلسفے، جمہوری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے، کی نفی کر دی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آپ ایک سانس میں جمہوریت کی حمایت جبکہ دوسری سانس میں مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچا کر مارچ کو کامیاب قرار دینے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔








