اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری ہے‘ اسے سیاسی ایجنڈے سے مشروط کرنا غیر پارلیمانی‘ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔ منگل کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری ہے‘ اسے سیاسی ایجنڈے سے مشروط کرنا غیر پارلیمانی‘ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔ منگل کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی آنکھوں میں اس لئے کھٹکتے ہیں کہ وہ اپنی ذات کی نہیں پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے، بلاول کا اسے اپنے سیاسی ایجنڈے سے مشروط کرنا غیر پارلیمانی، غیر آئینی اور غیر جمہوری سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکسی معاملے میں تو سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں، پارلیمان کو سیاسی بلیک میلنگ کیلئے استعمال کرنے کی سوچ انتہائی منفی اور پی پی پی کے اپنے دعوو¿ں کی نفی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں ہونے والی قانون سازی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے۔








