اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون ان خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ماڈل پولیس اسٹیشن سیالکوٹ کینٹ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر فیروز نے مشیراطلاعات کو ماڈل پولیس اسٹیشن میں کی جانے والی جدید ترین اصلاحات کے بارے بریفنگ دی ۔ مشیر اطلاعات نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور عملی اقدام کر رہی ہے تھانہ کلچر تبدیل کرکے امیر غریب کی تفریق ختم کی جارہی ہے اور تھانوں میں عہد حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ نظام نافذ کیا جا رہا ہے اور پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو محکمہ کے اندر برداشت نہیں کیا جائے گا اور خفیہ رپورٹ کی روشنی میں ملازمین کا طرزعمل اور جمع شدہ اثاثے کی چھان بین کی جا رہی ہے کہا صرف قانون کی بالادستی کے لیے کام کرنے والے پولیس افسروں اور ملازمین محکموں میں رہ سکیں گے۔ اور تھانوں کی یرغما لی کسی صورت برداشت نہیں ہو گی ۔ اب تھانوں میں سب قا نو ں کی نظر میں برابرہوں گے اور ان کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے گا انہوں نے اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ مستنصر فیروز کی خدمات کو سراہا اور بہتر کام کرنے کی تاکید کی۔