وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو

سیالکوٹ23فروری (اے پی پی ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھے گی اور عوام کی بہتر اندازمیں خدمت کےلئے پارٹی ورکروں کو بااختیار بنائے گی۔سیاسی پارٹیوں کے ورکر پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہیں۔ان حالات کا اظہار انہوںنے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو …

سیالکوٹ23فروری (اے پی پی ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے سیاسی ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھے گی اور عوام کی بہتر اندازمیں خدمت کےلئے پارٹی ورکروں کو بااختیار بنائے گی۔سیاسی پارٹیوں کے ورکر پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہیں۔ان حالات کا اظہار انہوںنے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیف اللہ نیازی اور چوہدری اعجاز کی قیادت میں بہت کم عرصے میں پارٹی کا ایک مضبوط سٹرکچر تیار ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نظریے کی مضبوطی سے سے نئے نظام کی مضبوطی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان سیالکوٹ کے سومنات کے مندروںکو گرانے کے لیے پرعزم ہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں ایک مخصوص ذہنیت سیاست پر قابض ہے ۔ عمران خان اس مافیا سے ٹکر لے رہے ہیں جس کی جڑیں سیالکوٹ میں ہیں ۔ اور کہا کہ ورکرز کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔تاکہ اس شہر کے شاہین سیاست کے گدھوںکو بھگا دیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہےں۔ وزیراعظم نے پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے پسے ہوئے طبقے کو مضبوط کیا اور آج پاکستان کے حقیقی وارثوں کو کو عہدے اور پہچان ملی ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کہ کرونا وائرس ایک عالمی مرض کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ چین کی حکومت اور عوام نے اس وائرس کا دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا ہے چین کے کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششیں دنیا کے سامنے ایک مثال ہیں۔ اور چین کی اس کاوش میں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔چینی صدر نے پاکستان کی جانب سے ملنے والی امداد پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔