اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز صاحب "ساریاں گلاں دی اِک گل" وطن واپس کب آرہے ہیں؟ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے جماعت اور اپوزیشن چلانے والے آپ ملکی تاریخ کے نرالے اپوزیشن رہنما ہیں۔دماغ کی بجائے انگلی کے اشاروں پر معیشت کو گھمانا اور بیڑہ غرق کرنا آپ اور سمدھی جی …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز صاحب "ساریاں گلاں دی اِک گل” وطن واپس کب آرہے ہیں؟ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے جماعت اور اپوزیشن چلانے والے آپ ملکی تاریخ کے نرالے اپوزیشن رہنما ہیں۔دماغ کی بجائے انگلی کے اشاروں پر معیشت کو گھمانا اور بیڑہ غرق کرنا آپ اور سمدھی جی (اسحق ڈار) کا ہی کمال تھا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ شہباز صاحب آپ نے دس سال مائیک گرائے ،چھ مہینوں میں بجلی واپس نہ آئی تو نام بدل دینا کے نعرے لگائے ،آصف زرداری کو گھسیٹنے جیسی بڑھکیں ماریں، لمبے بوٹ پہن کر پانی میں اترنے کی شعبدہ بازی کے سوا آپ کو آتاکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا صاحب حکومت کے بارے میں سوچنے کی بجائے اپنے منشیات کے کیس کی فکر کریں۔ ضمانت ہوئی ہے، ابھی آپ بری نہیں ہوئے۔








