وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے انقلابی قدم اٹھایا ہے، کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی کے لیے حکومت نے کھاد کے کارخانوں کو گیس کی مد میں 400 روپے فی بوری ریلیف دیا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر …

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے انقلابی قدم اٹھایا ہے، کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی کے لیے حکومت نے کھاد کے کارخانوں کو گیس کی مد میں 400 روپے فی بوری ریلیف دیا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ گیس کی فراہمی پر ٹیکس 405 سے کم کر کے صرف 5 روپے کر دیا گیا ہے، کسان کو 400 روپے سستی بوری کی فراہمی ملک میں کسان اور زراعت کی ترقی کا باعث بنے گی، کسان اور زراعت کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔