اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے باصلاحیت اورپیشہ وارانہ مہارت کے حامل چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ شبر زیدی کی کردار کشی پر افسوس کا اظہارکیاہے۔جمعرات کو سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ شبرزیدی، جنہیں حال ہی میں چئیرمین ایف بی آر، مقرر کیا گیاہے، ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکومت نے شبرزیدی کو سب سے زیادہ ٹیکس کی ادائیگی پرایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شبرزیدی قابل احترام چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ہیں اوران کی کردارکشی قابل مذمت اورقابل افسوس ہے۔