وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے پاکستان میں تعینات سفراءاور انٹرنیشنل آرگنائزیشنز کے سربراہان کے اعزاز میں افطار ڈنرکا اہتمام

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں پاکستان میں تعینات سفراءاور انٹرنیشنل آرگنائزیشنز کے سربراہان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ اس افطار ڈنر میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے فرداً فرداً تمام معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا، انکی خیریت دریافت کی اور انہیں رمضان شریف کی مبارکباد …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں پاکستان میں تعینات سفراءاور انٹرنیشنل آرگنائزیشنز کے سربراہان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ اس افطار ڈنر میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے فرداً فرداً تمام معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا، انکی خیریت دریافت کی اور انہیں رمضان شریف کی مبارکباد پیش کی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں تعینات سفراء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دلی دعا ہے کہ آپ پاکستان میں رہتے ہوئے رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے پوری طرح مستفید ہوں۔

Leave a Reply