ڈی جی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آن لائن کھلی کچہری،عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد شیراز نے فیس بک پر آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،جس میں وادی کاغان کے مقامی افراد،سیاحوں،ہوٹل مالکان اور سیاحت سے وابستہ افراد نے شرکت کی

ناران۔ 24 ستمبر (اے پی پی):کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد شیراز نے فیس بک پر آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،جس میں وادی کاغان کے مقامی افراد،سیاحوں،ہوٹل مالکان اور سیاحت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے سیاحت کے فروغ،بنیادی سہولیات،صفائی ستھرائی،ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار سیاحت سے متعلق مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ڈائریکٹر جنرل محمد شیراز نے شکایات اور تجاویز سننے کے بعد متعدد معاملات پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ اور جلد پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آن لائن کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور ادارے کے درمیان رابطے کو موثر بنانا،شکایات کا براہ راست ازالہ اور وادی کاغان میں ماحول دوست و پائیدار سیاحت کا فروغ ہے۔انہوں نے کہا کہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی عوام کو بہتر خدمات،سیاحوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور وادی کے قدرتی حسن کے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔