فیسکو (واپڈا) نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 14 بجلی چور گرفتار کر لیے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا ریجن ابرار احمد خان کی ہدایت پر فیسکو ٹاسک فورس ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹروں سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث 14 افراد کو پکڑ لیا
فیسکو ٹاسک فورس ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون، 14 بجلی چور گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 24 ستمبر (اے پی پی):فیسکو (واپڈا) نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 14 بجلی چور گرفتار کر لیے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا ریجن ابرار احمد خان کی ہدایت پر فیسکو ٹاسک فورس ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹروں سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث 14 افراد کو پکڑ لیا۔ ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس کی ٹیموں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور خالد خان، ظفر اللہ ملک ، احمد یار ، صادق علی ، طفیل ، عمران ، ندیم ، وسیم ، طارق، بلال ، عدنان ، علی ظفر، فیصل اور جواد کو مین لائنوں سے بجلی چوری کرتے اور میٹرز سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث پاتے ہوئے گرفتار کیا۔ انچارج فیسکو ٹاسک فورس نے ان 14 بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں بجلی چوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروا دیئے ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔








