صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اورہمیشہ اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے تیار رہتا ہے ،افغان طالبان رجیم غلط فہمی سے نکل کر حقائق کی طرف آئے اوراچھے ہمسائے کی طرح پاکستان کے ساتھ رہے
پاکستان ہمیشہ اپنی خودمختاری اور دفاع کیلئے تیار رہتا ہے،صوبائی وزیر داخلہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 24 ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اورہمیشہ اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے تیار رہتا ہے ،افغان طالبان رجیم غلط فہمی سے نکل کر حقائق کی طرف آئے اوراچھے ہمسائے کی طرح پاکستان کے ساتھ رہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، افغانستان غلط فہمی میں ہے کہ اس نے سوویت یونین اور امریکہ کو شکست دی حالانکہ امریکہ افغان طالبان رجیم کے ساتھ باہمی رضامندی سے افغانستان چھوڑ کر گیا ہے، افغانستان اب اس غلط فہمی میں ہے کہ وہ بڑی طاقت بن چکا ہے اور بھارت اوراسرائیل کے پیسوں کے زور پر پاکستان سے لڑنا چاہتا ہے ، پاکستان کی مسلح افواج سرحدوں پر ملک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار بیٹھی ہیں ،اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان غلط فہمی سے نکل کر اصلی حقائق پر آئے اوراپنے لوگوں کو اس جنگ کے عذاب سے نکالے، جو نقصانات ان کے لوگوں نے چالیس سال میں جنگ کے دوران برداشت کیے ہیں، ان نقصانات کا ازالہ کرے اوراپنے ملک کو ایک نئی جنگ کی طرف نہ دھکیلے۔







