اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این آر اوکا سہارا چور لیتے ہیں، ہم نے کوئی ڈاکہ نہیں مارا،مسلم لیگ (ن) نے حکومتی نظام بڑے صاف اور شفاف انداز میں چلایا ہے اس لئے ہمیں کسی این آر او کی کوئی ضرورت نہیں ہے، گالیاں دینے والوں کے ساتھ کیا سیاسی مکالمہ کیا جائے؟ ان کے ساتھ بات آئندہ الیکشن …
وزیراعظم کی پارلیمانی رپورٹرز کی ایگزیکٹو کمیٹی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این آر اوکا سہارا چور لیتے ہیں، ہم نے کوئی ڈاکہ نہیں مارا،مسلم لیگ (ن) نے حکومتی نظام بڑے صاف اور شفاف انداز میں چلایا ہے اس لئے ہمیں کسی این آر او کی کوئی ضرورت نہیں ہے، گالیاں دینے والوں کے ساتھ کیا سیاسی مکالمہ کیا جائے؟ ان کے ساتھ بات آئندہ الیکشن کے موقع پر ہی ہوگی، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی تصویر لے کر ہی آئندہ الیکشن میں حصہ لے گی، ہر ادارہ اپنی حدود کار میں رہ کر کام کرے تو بہتر ہوگا، دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہش مند اور کوئی نہیں ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے جو کردار ادا کیا ہے وہ پوری دنیا کی فوج اکٹھی ہو کر بھی افغانستان میں ادا نہیں کرسکی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر آے) کی ایگزیکٹو کمیٹی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پیر کو وزیر اعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔







