وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم سے سوئٹزرلینڈ کی کمپنی پولا کی ایشیا کی سربراہ ایلیس لی کی ملاقات

192
Rumina Khurshid Alam
Rumina Khurshid Alam

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم سے سوئٹزرلینڈ کی کمپنی پولا کی ایشیا کی سربراہ ایلیس لی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لیے جامع انشورنس کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے تحفظ کے نفاذ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایلیس لی نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ مل کر زرعی شعبے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے پاکستان میں زرعی استحکام کو تقویت دینے کے مقصد کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔