بابا گورونانک کے جنم دن کو شایان شان طریقے سے منائیں گے، دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ویزا سمیت ہر قسم کی سہولت دیں گے، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بابا گرونانک کی 550ویں جنم دن کی مناسبت سے مثالی انتظامات کیے جا رہے ہیں،بابا گورونانک کے جنم دن کو شایان شان طریقے سے منائیں گے اس حوالے سے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ویزا سمیت ہر قسم کی سہولت دیں …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بابا گرونانک کی 550ویں جنم دن کی مناسبت سے مثالی انتظامات کیے جا رہے ہیں،بابا گورونانک کے جنم دن کو شایان شان طریقے سے منائیں گے اس حوالے سے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ویزا سمیت ہر قسم کی سہولت دیں گے، سابقہ ادوار حکومتوں میں مسئلہ کشمیر کوبھرپور طریقے سے اجاگرنہیں کیا گیا۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، سیاسی درجہ حرارت کوئی گرم نہیں ماحول نارمل ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جلد بابا گورونانک یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے،بابا گورونانک یونیورسٹی کے قیام سے ملک کا مثبت امیج اجاگر ہو گا، سکھ یاتریوں کے لئے نئی کشمیر روڈ جلد مکمل کر لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر مضبوط موقف لیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔