اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا تیسرا روز، اب تک 35 چوک پوائنٹس کو کلیئر کر دیا گیا، گجر نالہ 80 فیصد، کورنگی 85 فیصد اور مواچھ گوٹھ نالہ 75 فیصد تک صاف کیا جا چکا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایف ڈبلیو او گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالہ پر …
وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا تیسرا روز، گجر نالہ 80 فیصد، کورنگی 85 فیصد اور مواچھ گوٹھ نالہ 75 فیصد تک صاف کیا جا چکا ہے، ترجمان این ڈی ایم اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا تیسرا روز، اب تک 35 چوک پوائنٹس کو کلیئر کر دیا گیا، گجر نالہ 80 فیصد، کورنگی 85 فیصد اور مواچھ گوٹھ نالہ 75 فیصد تک صاف کیا جا چکا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایف ڈبلیو او گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالہ پر کام کر رہا ہے۔ تین بڑے نالوں پر کل 42 مقامات پر چوک پوائنٹس تھے۔ اب تک 35 چوک پوائنٹس کو کلئیر کیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گجر نالہ 80 فیصد، کورنگی 85 فیصد اور مواچھ گوٹھ نالہ 75 فیصد تک صاف کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ روز تقریباً 10 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا۔ اب تک تین بڑے نالوں سے 20 ہزار ٹن سے زائد کچرا نکالا جا چکا ہے۔ ایف ڈبلیو او کو 8 اگست تک تینوں نالوں کی مکمل صفائی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چئیرمین این ڈی ایم اے ایف ڈبلیو او اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔








