- Advertisement -
نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر ،افغانستان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے حوالے سے مضبوط اور موثر موقف کو سراہا ہے۔ وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی شامل ہے جو وزیراعظم کی مدلل اور جرائتمندانہ خطاب پر مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔ امریکہ میں ایک نجی کمپنی میں سینئر انتظامی عہدے پر فائز خالد کا کہنا تھا کہ یہی وقت ہے کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور سب سے زیادہ قربانیوں کا اعتراف کرے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70937
- Advertisement -