وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف (کل) پیر کو صبح لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں، سابق وزیر اعظم پی کے 786کے ذریعے پاکستان آئیں گے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف (کل) پیر کو صبح لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں، سابق وزیر اعظم پی کے 786کے ذریعے پاکستان آئیں گے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں جو عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور وہ وطن واپس آکر ملک و قوم کی خدمت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پہلے بھی پاکستان اور عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply