اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی مشترکہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیشی سے عدلیہ اور اداروں کا وقار بلند ہوا ہے اور جمہوریت مستحکم ہوئی ہے جبکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عدالتوں اور آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم نے تمام دستاویزات جے آئی ٹی میں …
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کا رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی مشترکہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیشی سے عدلیہ اور اداروں کا وقار بلند ہوا ہے اور جمہوریت مستحکم ہوئی ہے جبکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عدالتوں اور آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم نے تمام دستاویزات جے آئی ٹی میں پیش کر دی ہیں، عمران خان کے بیانات اور منی ٹریل میں تضادات ہیں، عمران خان بھاگنے کی بجائے عدالتوں کا سامنا کریں، وہ اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں ایک دن خود ہی گریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملکی تاریخ میں پہلی بار مشترکہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے، اس قسم کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، وزیراعظم بغیر سکیورٹی پروٹوکول اور ذاتی گاڑی میں جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، ماضی میں حکمرانوں کو جب بھی عدالت میں بلایا گیا وہ مکے لہراتے رہے اور عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی مشترکہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیشی سے عدلیہ اور اداروں کا وقار بلند ہوا ہے جبکہ جمہوریت مستحکم ہوئی ہے، جمہوری اور آمر حکمرانوں کے درمیان بڑا فرق قانون و آئین کا احترام ہوتا ہے۔








