اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اخلاقی رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تکنیکی بنیادوں پر یہ فیصلہ دیا ہے لیکن یہ بات سچ ہے کہ دوسروں کی تلاشی کا شور کرنے والے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنی تلاشی دینے …
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اخلاقی رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تکنیکی بنیادوں پر یہ فیصلہ دیا ہے لیکن یہ بات سچ ہے کہ دوسروں کی تلاشی کا شور کرنے والے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنی تلاشی دینے کو تیار ہی نہیں اور قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تحریک انصاف کی قیادت شریف خاندان سے تو تین نسلوں کا حساب مانگتے ہیں لیکن جب حساب دینے کی اپنی باری آتی ہے تو قانون کے پیچھے چھپنے لگ پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ عمران خان کے حق میں آتا ہے اسے تو وہ قبول کر لیتے ہیں لیکن جو فیصلہ ان کی مرضی کے مطابق نہ ہو اس پر شور کرنے لگ جاتے ہیں۔









