اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پیدا کر کے کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، حکومت بھارت کی اشتعال انگیزی کا سفارتی سطح پر بھرپور اور موثر جواب دے رہی ہے جبکہ عسکری سطح پر بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، جہاں ہمارا ایک جوان شہید ہوتا ہے وہاں ہم ان کے چار جوان مارتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے پاکستان اقوام متحدہ میں بھی بھرپور آواز اٹھا رہا ہے۔